اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پمپئو سے ملاقات سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کو فوجی ساز و سامان خریدنے کے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایس جے شنکر کا کہنا تھا کہ ہندوستان اپنے فیصلے کرنے میں خودمختار ہے اور کسی بھی ملک کو نئی دہلی کے معاملات میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان نے گذشتہ برس ، روس سے پانچ ارب ڈالر سے بھی زیادہ مالیت کے پانچ دفاعی میزائل سسٹم ایس 400 خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امریکہ نے اپنے اتحادی ملک ترکی پر بھی ایس 400 میزائل سسٹم خریدنے کی بنا پر اقتصادی پابندیاں لگا دی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169